سالکین کے چار احوال
۔۱۔اصلاح بھی ہوچکی ہے اور خلافت بھی مل گئی ۔ یہ بہت محمود و مبارک حالت ہے ۔ ان شاء اللہ اگر محنت کی تو خلقِ خدا کو خوب فائدہ ہوگا ورنہ اپنے لیے نجات کی قوی امید ہے۔
۔۲۔ اصلاح ہوگئی لیکن خلافت نہ ملی تو ذمہ داری کے بوجھ سے محفوظ رہا اور آخرت میں ان شاء اللہ سرخرو رہے گا۔
۔۳۔ اصلاح نہیںہوئی لیکن شیخ اس امید پر کہ شاید اس طرح کچھ مہمیز ہو اور اپنی اصلاح کی سنجیدہ کوشش میں لگ جائے خلافت عطا فرمادیں ۔ایسامرید مجاہدہ کرکے اپنی آخرت سنوار سکتا ہے ۔ تاہم یہ واضح رہے کہ خلافت کا ملنا بدون اصلاح بڑی آزمائش ہے ۔ اس میں کبر و عجب کا شدید خطرہ رہتا ہے۔
۔۴۔ نہ اس کی اصلاح ہوئی ، نہ خلافت ملی ۔ یہ مرید اگر اپنے شیخ کی صحبت میں عقیدت، محبت، عظمت، ادب اور اتباع کے ساتھ مجاہدہ کرے گا تو بہت جلد کامیابی کے ساتھ اصلاح کروا کے مقصود حاصل کرلے گا۔
( مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء، بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

