ریا کاری کا رونا
شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو بیت اللہ شریف کے غلاف کو پکڑ کر دعائیں مانگ رہا تھا اور اس کے دل میں یہ نیت تھی کاش! مجھے بصرہ والے دیکھ لیتے کہ میں کیسی دعائیں مانگ رہا ہوں۔ اندازہ لگائیں کہ وہ غلاف کعبہ پکڑ کر رو رہا ہے دعائیں مانگ رہا ہے مگر اس کے نفس کی خواہش یہ ہے کہ میرے ساتھ جو بصرہ سے لوگ آئے ہیں وہ کبھی مجھے اس حال میں دیکھتے تو اس کا یہ رونا اللہ کے لئے نہ ہوا مخلوق کے لئے ہوا اس رونے کو رد کردیا جائے گا۔
کتنے افسوس کی بات ہے ہم اتنی مشقتیں اٹھا کے، اتنا سفر کرکے اگر یہاں پہنچے تو کیا لوگوں کو دکھانے کے لئے ہم نے نفلیں پڑھنی ہیں، دعائیں مانگنی ہیں، طواف کرنے ہیں یا بار بار جانا ہے؟؟؟ ہر گز نہیں۔ ہم اپنی نیتوںکو ٹھیک کر لیں کہ ہم نے ہر عمل اللہ رب العزت کی رضا کے لئے کرنا ہے۔(ج 29ص89)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

