ریاض الجنۃ کے ناظم کا واقعہ

ریاض الجنۃ کے ناظم کا واقعہ

حضرت ڈاکٹر صاحبؒ سناتے تھے کہ مجھے حضرت مفتی محمد حسن صاحبؒ نے سنایا کہ جب میں حج پر گیا تو ریاض الجنۃ کے ناظم نے مجھے سنایا کہ ترکوں کے دور حکومت میں جو شخص مسجد نبوی اور بالخصوص ریاض الجنہ کا ناظم اور نگران بنتا تو وہ پہلے ترکی کے دارالحکومت میں درخواست بھیجتا جب وہاں سے منظوری آتی تو وہ ناظم بن جاتا اور وہ اپنا فرض منصبی ادا کرتا۔ ایک دفعہ میں نے درخواست بھیجی منظوری کی زیادہ امید نہ تھی تاہم میں مایوس بھی نہ تھا ایک رات خواب میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف رکھتے تھے ساتھ ہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کچھ کہنے کی ہمت نہ ہوئی خاموش رہا اتنے میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں میری طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ شخص ریاض الجنۃ کا ناظم بننا چاہتا ہے اگر مناسب ہو تو ان کو بنا دیا جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ اس کام کیلئے مناسب نہیں کیونکہ یہ حقہ پیتا ہے عرض کیا کہ اگر توبہ کرے فرمایا ایک دفعہ توبہ کر کے توڑ چکا ہے اور اس شخص کا کہنا یہ ہے کہ واقعی میں توبہ کو توڑ چکا تھا۔ کچھ دیر سکوت کے بعد عرض کیا گیا کہ اگر مناسب ہو تو ایک موقع اور دیدیا جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے پھر جب میری آنکھ کھلی تو میں بہت خوش تھا اور پرامید تھا بالآخر میری ہی درخواست منظور ہوئی اور ریاض الجنۃ کی خدمت میرے سپرد ہوئی اور میں نے حقہ پینا ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more