رمضان گزارنے کے لئے نظم الاوقات ترتیب دیں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ ہر مسلمان کو چاہئے کہ رمضان کے آنے سے پہلے ہی اس مہینہ میں اپنا ایسا نظم الاوقات ترتیب دے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت نکالا جا سکے ، جس قدر ہوسکے نفلی عبادتوں کا اہتمام کریں ، جس قدر ممکن ہو اپنے دیگر کاموں کو مختصر کریں اور اپنا زیادہ وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت ، ذکر وتلاوت اور تسبیحات وغیرہ میں خرچ کریں۔ مثلاََ عام دنوں میں تلاوتِ قرآن کا موقع بہت کم ملتا ہے لیکن رمضان میں ہر مسلمان یہ طے کر لے کہ میں رمضان میں روزانہ اتنا قرآن پڑھوں گا ۔ اسی طرح چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے زبان پر اللہ تعالیٰ کا ذکر رہے۔
۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۷۶)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/