رمضان کی فضیلت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ایک حدیث شریف میں رمضان المبارک کے متعلق ارشاد ہوا ہے کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، درمیانی عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ دوزخ سے خلاصی کا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ رمضان کا مہینہ سراپا رحمت ومغفرت ہے۔ اس مہینہ میں ہر شخص کو اپنی مغفرت کا سامان کرنا چاہیئے اور مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ نیک عمل کرے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مغفرت کا حاصل کرنا اختیاری امر ہےچنانچہ حق تعالیٰ خود ارشاد فرماتے ہیں: *وسارعوا الى مغفرة من ربكم وجنة عرضها السموات والارض اعدت للمتقين* جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا کی مغفرت اور اس کی جنت کی طرف دوڑو جس کو متقی لوگوں کے واسطے تیار کیا گیا ہے تو جو شخص اس راستہ پر چلے گا اور اس مقرر شدہ قانون پر عمل کرے گا وہ مغفرت حاصل کرلے گا اور جو شخص ایسا نہ کرے گا وہ محروم رہے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ مغفرت کا حاصل کرنا خود ہمارے اختیار میں ہے۔ اگر ہم چاہیں تو اس کو حاصل کرسکتے ہیں ، وہ اس طرح کہ متقی بن جائیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

