رمضان کی ساعتوں کی قدر کریں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ رمضان کی ساعتوں کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی گھٹائیں لے کر آتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی گھٹائیں جھوم جھوم کر انسانوں پر برستی ہیں ، مغفرت کے بہانے تلاش کئے جاتے ہیں ، گردنوں کو جہنم کے عذاب سے آزاد کیا جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت بندوں پر برسنے کے بہانے ڈھونڈتی ہے۔ اس کا شکریہ ہے کہ اس مقدس مہینے کی ساعتوں کی قدر پہچانی جائے یعنی ان گھڑیوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت میں خرچ کیا جائے اور معصیت و گناہ سے اپنے آپ کو بچایا جائے۔ کم از کم اس مہینے میں اس بات کا تہیہ کرلے کہ میں کوئی گناہ نہیں کروں گا، آنکھوں کو غلط جگہ پڑنے سے بچاؤں گا ، کانوں کو غلط بات سننے سے بچاؤں گا، ان سے غیبت، جھوٹ اور غلط بیانی نہیں سنوں گا ۔ اسی طرح اپنی زبان کی حفاظت کروں گا، اس سے جھوٹ ، غیبت اور کسی کی دل آزاری نہ کروں گا۔
۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۸۳)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

