رمضان کی برکت

رمضان کی برکت

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانامحمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:۔

ان لربكم نفحات في الدهر فتعرضوا لها

( ترجمہ: بے شک تمہارے رب کے لئے زمانہ کے اندر فیوض کے جھونکے ہیں، پس تم اس کی جستجو کرو) انسان کو چاہئے کہ ایسے زمانہ کو بہت غنیمت سمجھے ۔ جن کی آنکھیں کھلی ہیں وہ رمضان المبارک کے برکات کو کھلی آنکھوں محسوس کرتے ہیں اور جو غافل ہیں ان کو یہ مہینہ اور دوسرے مہینے یکساں معلوم ہوتے ہیں۔ رمضان آیا، اپنی برکات اور انوار کا مینہ (بارش) برسایا اور چلا گیا، ان کو کچھ خبر بھی نہیں۔ان لوگوں کی ایسی مثال ہے کہ جیسے کوئی شخص مکان کے اندر (سخت گرمی میں) بیٹھا ہے اور باہر یہ حالت ہو کہ ابر آیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور بارش ہوئی اور لوگ اس سے خوش ہوئے۔ ابر برس کر چلا گیا اور آسمان صاف ہوگیا اور یہ حضرت مکان کے اندر ہی رہے۔ ان کو کچھ بھی خبر نہیں کہ باہر کیا سے کیا ہو گیا۔ رمضان میں تو یہ برکات اور انوار ہوتے ہی ہیں، اور زمانوں میں بھی بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ اس وقت اگر کوئی طالب ہو تو وہ ان برکات سے کہیں سے کہیں جا پہنچتا ہے۔ پس کسی وقت غفلت نہ کرنا چاہئے۔ حق تعالیٰ سے ایک پل بھر بھی غافل نہ ہو۔ ممکن ہے کہ کسی وقت وہ تم پر توجہ فرمائیں اور تم بے خبر ہو۔ سو غفلت اور بے توجہی میں وہ الطاف و عنایات تمہارے حال پر نہ ہوں گی۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more