رمضان کا مہینہ تربیتی کورس ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ یہ مہینہ اس لیے بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ایک ٹریننگ کورس ہے جس سے ہر مسلمان کو گزارا جاتا ہے ۔ یہ تربیت کا زمانہ ہے ، اپنی روح کو بالیدگی ، تازگی دینے کا مہینہ ہے ۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمتوں کو متوجہ کرنے کا مہینہ ہے ۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کا مہینہ ہے ۔یہ انسان کو گناہوں سے بچنے کا اہتمام اور عادت ڈلوانے کا مہینہ ہے۔
۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۵۵)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

