.رمضان المبارک میں مستقل مزاجی کے اعمال (114)
رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہر مسلمان جوش و جذبہ سے بھرپور اعمال کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ لوگ ارادہ کرتے ہیں کہ ساری رات عبادت کریںگے، سارا دن قرآن پڑھیںگے، روزہ کے ساتھ سارے نیک اعمال کریں گے اور نیک اعمال کے علاوہ کوئی بھی فضولیات میں نہ پڑیں گے۔
یہ بڑے بڑے جذبات عموماً ناکام ہوجاتے ہیں پھر انسان چھوٹی چھوٹی عبادات سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔ شروع کے دو تین دن عمل کرلیتے ہیں اور پھر ہمت ختم ہوجاتی ہے کیونکہ ایک تو یہ معمول نہیں ہوتیں اور دوسری بات یہ ہے کہ تین چار روزوں کے بعد ایک طبعی کمزوری بھی ہوجاتی ہے۔
اس لئے چند ایسے اعمال بتاتا ہوں جن میں سے کوئی بھی تین یا چار اعمال آپ روزانہ کرنے کی ہمت کرسکتےہیں اوریہ کوشش کریں کہ ان کو پورا مہینہ لگاتار مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے رہیں:۔
۔1) دُعاکا اہتمام کریں۔ صرف پانچ منٹ کم از کم روزانہ مختص کرلیں مثلاً سحری یا افطاری سے پہلے۔ویسے تو یہ دُعا کا ایسا عمل ہے کہ سارا دن بھی کرتے رہیں تو حق ادا نہ ہو لیکن آپ تھوڑا کریں اور روز کریں۔اسی نیت پر پانچ منٹ مختص کریں۔
۔2) تسبیحات کا اہتمام: استغفار، درود شریف، پہلے چھ کلمے یا جو بھی تسبیح پڑھنا آپکے لئے آسان ہو وہ روزانہ پانچ منٹ پڑھیں۔
۔3) صدقہ کا اہتمام: روزانہ دس روپیہ، پانچ روپیہ یا پھر کچھ اتنا صدقہ کا ارادہ کرلیں جو آپکے لئے ادا کرنا بے حد آسان ہو۔ اگرچہ یہ چھوٹا سا عمل ہے لیکن اگر روزانہ کریں گےتو یہ بڑے بڑے اعمال پر بھاری ہوگاکیونکہ دائمی عمل کا ثواب زیادہ ہوتا ہے۔
۔4) قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام: اب یہ بھی بہت اہم ہے کہ شروع کے ایام میں دو دو پارے پڑھ لیتے ہیں ۔ پھر چار دن بعد ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ جبکہ میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر ہر نماز کے وقت میں چار صفحے پڑھ لئےجائیں تو پورے رمضان میں ایک قرآن مجید سکون اور خلوص کے ساتھ پورا ہوسکتا ہے۔
۔5) چار رکعت نفل کا اہتمام: نوافل میں بھی یہ نیت کرلیں کہ کم از کم چار نوافل روز پڑھیں گے۔ روزہ تو فرض ہے ہی اور تراویح بھی پڑھنی ہے۔ اسکے علاوہ تہجد کے وقت، اشراق کے وقت، مغرب کے بعد یا پھر کسی بھی وقت میں چار رکعت کا ارادہ کرلیں۔ تو یہ بھی ایسا عمل ہے جس کو اخیر تک نبھایا جا سکتا ہے۔
۔6) افطاری کا اہتمام:روزہ دار کو افطاری کروانے کا بہت بڑا ثواب ہے لیکن اسکو بھی مشکل بنادیا گیا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیںکہ اگر افطاری کروانی ہو تو پورا دن کھانے پکاؤ اور پھر ۔شاندار اہتمامات کرکے افطاری کرواؤ حالانکہ روزہ دار کو ایک گلاس پانی یا ایک دانہ کھجور دینے سے بھی پورا ثواب حاصل ہوجاتا ہے۔ تو اس عمل کو آسان بنائیں اور روزانہ اپنے قریب میں کسی شخص کی افطاری ضرور کروائیں۔
یہ چھوٹے چھوٹے اعمال بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ان پر عمل کا ارادہ کرلیں یہ کم سے کم مقدار ہے۔ زیادہ پھر آپ جتنا چاہیں بڑھاتے جائیں اور اپنی آخرت سنوارتے جائیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کواس ماہ کی قدرکرنیوالا بنادیں ۔ آمین۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

