رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ہے کہ آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی جائے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت کا ایک حق یہ ہے کہ قبر شریف (یعنی روضہ اقدس) کی زیارت سے مشرف ہو۔ خصوصاً جو حالتِ حیات میں زیارت سے مشرف نہیں ہوئے وہ روضہ اطہر سے برکات حاصل کرلیں کہ وہ برکات اگرچہ زیارتِ حیات کے برکات جیسے بالکل نہ ہوں مگر ان کے قریب قریب ضرور ہیں۔ حدیث شریف میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کرلے وہ ایسا ہے جیسے میری حیات میں زیارت کرلے۔(مشکوٰۃ شریف)
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

