رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ہے کہ
آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی جائے
ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت کا ایک حق یہ ہے کہ قبر شریف (یعنی روضہ اقدس ) کی زیارت سے مشرف ہو۔ خصوصاََ جو حالت ِ حیات میں زیارت سے مشرف نہیں ہوئے وہ روضہ اطہر سے برکات حاصل کرلیں کہ وہ برکات اگرچہ زیارتِ حیات کے برکات جیسے بالکل نہ ہوں مگر ان کے قریب قریب ضرور ہیں۔ حدیث شریف میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا کہ جو شخص میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کرلے وہ ایسا ہے جیسے میری حیات میں زیارت کرلے۔ (مشکوٰۃ شریف) (امدادالحجاج ،صفحہ ۳۲۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

