رسمی لین دین نہ کرنے سے تعلقات کی خرابی کا شبہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک صاحب نے رسمی لینے دینے کی بابت عرض کیا کہ اگر یہ بند کر دیا جائے تو مغایرت (دوری) پیدا ہو جائے اور تعلقات خراب ہو جائیں۔ارشاد فرمایا کہ جو رسمی لین دین ہوتا ہے اس کے آثار و نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ محبت نہیں بڑھاتا بلکہ محبت کم کرتا ہے۔ جو لوگ دیتے ہیں اکثر دباؤ اور شرما حضوری کے رواج کی وجہ سے دیتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ ملنا جلنا کم ہوجاتا ہے کیونکہ جب تک پاس نہ ہو ملنے کیا جائیں کہ اس موقع پر دینا ضروری سمجھتے ہیں ، اس لیے اس کو موقوف کرنا چاہیے۔(صفحہ ۲۳۲،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں