رسمی لین دین سے محبت نہیں ہوتی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ تھادی الی العروس (یعنی شادی کے موقع پر لڑکا لڑکی کو کچھ دینا) یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔ اور ہر چند کہ تھادی الی العروس فی نفسہٖ موجب ِ زیادتیٔ محبت (یعنی محبت کو بڑھانے کا ذریعہ)ہے لیکن رسم کے طریقہ پر بھیجنا بغض کو بڑھاتا اور تعلقات کو خراب کرتا ہے ۔ تجربہ اس پر دلالت کرتا ہے ۔ ہاں خلوص کے ساتھ بھیجنے سے محبت بڑھتی ہے جیسا کہ دو دوست آپس میں کبھی کبھی ہدیہ بھیج دیا کریں اور رسم سے محبت نہیں بڑھتی۔(صفحہ ۲۲۶،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں