رزق میں برکت کا دلکش واقعہ
ہمارے ایک دوست تھے پر چیز منیجر تھے ہمارے، کہنے لگے:کہ میری شادی کو آٹھ سال گزر گئے تھے لیکن کوئی اولاد نہیں تھی، بیوی نے کہا کہ کسی بزرگ کے پاس جا کر دعا کرو ائو۔ مجھے لاہور میں ایک بزرگ کا پتہ چلا کہ میں ان کے پاس دعا کے لئے حاضر ہوا۔ خادم نے بلایا ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور مجھے لا کے شربت کا گلاس بھی پلایا، میں بڑا حیران کہ میں واقف بھی نہیں اور یہ اتنے مہمان نواز کہ ہر آنے والے مہمان کو شربت پلا رہے ہیں۔ جب دروازہ کھلا تو میں نے دیکھا کہ ایک سفید ریش اندر صحن میں مصلے پر کھڑے نماز پڑھ رہے تھے ، شاید چاشت پڑھ رہے ہوں۔ تھوڑی دیر کے بعد وہیں آ گئے، مجھ سے ملے، بات کی۔ کہنے لگے: میں کسی کام میں مصروف تھا اسی لئے دیر ہوگئی۔ میرے دل میں یہ خیال آیا کہ یہ مخلص بندہ نظر آتا ہے جو اپنے عمل کو چھپا رہا ہے ورنہ تو کہتا کہ ہم عبادت میں مصروف تھے۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں کام میں مصروف تھا اس لئے دیر ہو گئی۔ میں نے بتایا کہ یہ مسئلہ ہے دعا کردیں، انہوں نے دعا کردی۔ اٹھتے ہوئے میں نے ان کو پانچ روپے ہدیہ دیے۔ وہ کہنے لگے کہ نہیں اس کی تو ضرورت نہیں ہے۔ میں نے کہا کہ جی آپ کے ہاں ہر آنے والے کو شربت دیا جاتا ہے، خرچے بھی ہیں، مہمان داری بھی ہے، آپ قبول فرما لیجئے۔ تو میری بات سن کر وہ کہنے لگے کہ نہیں، میں نے دینی کتابوں کی ایک دکان بنا رکھی ہے۔ اورکتابیں بکنے سے مجھے ماہانہ پندرہ روپے اس میں سے بچت ہو جاتی ہے اورمیرے تو پندرہ روپے ختم ہی نہیں ہوتے۔ کہنے لگے کہ بیس سال اس واقعے کو گزر گئے، آج تک مجھے وہ منظر یاد ہے کہ اللہ کے بندے نے کیسے کہا کہ میرے توبیس روپے ختم ہی نہیں ہوتے۔ تو جہاں برکت ہوتی ہے ان کے بیس روپے بھی ختم نہیں ہوتے۔ کیوں؟ ڈاکٹر کا خرچہ زیرو، ادھر ادھر کے نقصان زیرو، بچوں کی بیماریوں کا خرچہ زیرو، ما شاء اللہ! اللہ رب العزت ان کے رزق میں برکت ڈالتے ہیں۔(ج 27ص 128)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

