رخصت پہ عمل کی اجازت ۔ نفس کا محاسبہ
بڑوں کی طرف سے رخصت پر عمل کی اجازت ہو تو اپنے نفس کی کیفیت کو ٹٹولے، اگر خوشی و سرور سے لبریز پائے تو دیکھے کہ یہ خوشی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بغاوت اور آزادی کی وجہ تو نہیں ہے(العیاذ باللہ)۔اگر ایسا ہے تو اس رخصت کو چھوڑ کر عزیمت کا قصد کرے یا اگر ناگزیر ہو اور مشقت ِ شدیدہ کا خوف ہو تو پھر استغفار کر کے نیت کی اصلاح کرے ، ورنہ اس میں اندیشہ ہے کہ خدا کی نافرمانی کا عادی ہو کر باغی ہوجائے اور ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے (العیاذ باللہ)۔
اگر یہ خوشی متوقع دینی یا دنیوی فوائد کے سبب سے ہے تو چوکنّا رہے اور ایک گونہ فکر مند ہو کہ کہیں یہ استدراج یا ڈھیل نہ ہو ، اگر دل میں انقباض محسوس کرے کہ ایک حرام کام میں مبتلا ہورہا ہوں تو یہ بہت مبارک احساس ہے ، اس محمود کیفیت پر رب کا شکر ادا کرے اور شرمندگی اور ندامت کے ساتھ اس کام کو کرے۔
( مؤرخہ۵ جنوری ۲۰۱۹ء،بعد نمازِ عشاء، بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

