رخصت پر عمل۔چوتھی شرط
انابت الیٰ اللہ
سب سے اہم شرط یہ ہے کہ اللہ بزرگ و برتر سے اپنی لو لگائے، عاجزی و گریہ کے ساتھ رو کر انہیں منانے کی سعی مسلسل کریں۔ ذکر اور استغفار کے دو فائدے ہوں گے، ذکر کے نتیجے میں نفس کی خیانتوں سے آگاہی اور بچنے کا داعیہ و مجاہدہ پیدا ہوگا، استغفار سے وہ مشکل اور پریشانی دور ہو گی جو اس اضطراری حالت تک پہنچنے کا ذریعہ بنی۔ اگر ان گذارشات پر صدقِ دل سے عمل کیا جائے تو اللہ رب کریم سے قوی امید ہے کہ نفس حرام کے ارتکاب کا عادی ہوکر اللہ کا باغی نہ بنے گا اور اس میں کوتاہی اور سستی انسان کو قعرِ مذلّت اور گناہوں کی دلدل میں دھنسا دے گی۔
( مؤرخہ۵ جنوری ۲۰۱۹ء،بعد نمازِ عشاء، بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

