راحت کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ یا بلال ،فارحنا بالصلا ۃ یعنی’’ اے بلال! ہم کو نماز سے آرام پہنچاؤ ‘‘میں راحت کی دو قسمیں ہیں۔ ایک راحت فی الصلوٰۃ ،دوسری راحت بعد فراغ الصلوٰۃ۔ پھر اس میں دو وجوہ ہیں ، ایک راحت اس لیے کہ حق تعالیٰ کا فرض ادا ہوا ، دوسرا اس لیے کہ پاپ گرنا (یعنی جان چھڑانا) ۔ پہلا درجہ خواص کا ہے اور دوسرا درجہ عوام کا ۔ راحت فی الصلوٰۃ کا عنوان میں نے تجویز کیا ہے ’’راحت لقاء حق‘‘ (یعنی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی راحت) اور راحت بعد فراغ الصلوٰۃ کا عنوان ہے راحت ِ حصولِ رضائے حق(یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی راحت)۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۷۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں