رابعہ بصریہ رحمہا اللہ تعالیٰ کی نصیحت عجیب انداز میں
رابعہ بصریہ رحمہا اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ کہیں کھڑی تھیں۔ ان کے قریب سے ایک نوجوان گزرا ۔ اس نے اپنے سر میں پٹی باندھی ہوئی تھی۔انہوں نے پوچھا بیٹا کیا ہوا؟ اس نے کہا‘ اماں! میرے سر میں درد ہے جس کی وجہ سے پٹی باندھی ہوئی ہے۔ پہلے تو کبھی درد نہیں ہوا۔ انہوں نے پوچھا ‘ بیٹا آپ کی عمر کتنی ہے؟ وہ کہنے لگا جی میری عمر تیس سال ہے۔ یہ سن کر وہ فرمانے لگیں بیٹا! تیرے سر میں تیس سال تک درد نہیں ہوا تو تونے شکر کی پٹی تو کبھی نہیں باندھی‘ تجھے پہلی دفعہ درد ہوا ہے تو تو نے شکوے کی شکایت کی ‘ پٹی فوراً باندھ لی ہے۔ ہمارا حال بھی یہی ہے کہ ہم سالہا سال اس کی نعمتیں اور سکون کی زندگی گزارتے ہیں ‘ ہم اس کا تو شکر ادا نہیں کرتے اور جب ذرا سی تکلیف پہنچتی ہے تو فوراً شکوے کرنا شروع کردیتے ہیں۔ (حلیۃ الاولیاء جلد 2)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

