ذکر کی مختلف اقسام(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ ذکر میں بہت ساری چیزیں داخل ہیں۔ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم، تیسرا کلمہ، چوتھا کلمہ، درود شریف، استغفار یہ سب ذکر میں داخل ہیں، نماز بھی ذکر ہے، تلاوتِ قرآن بھی ذکر ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا بھی ذکر میں داخل ہے۔
ہمارے حضرت والا ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس اللہ تعالیٰ سرہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ میاں سے باتیں کیا کرو ۔ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں جو کیفیت درپیش ہے، کوئی مشکل اور پریشانی ہے، کوئی فکر لاحق ہے تو اللہ تعالیٰ سے کہو کہ یا اللہ ! مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے ، میں کیا کروں؟ مجھے سیدھا راستہ دکھا دیجئے، میری مشکل آسان کردیجئے ، اللہ تعالیٰ سے اس طرح باتیں کرنا بھی ذکر ہے۔
۔۔(درسِ شعب الایمان، جلد اول، صفحہ ۵۵)۔۔
یہ ملفوظات حضرت مولانا فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

