ذوالنون مصری رحمہ اللہ کی زندگی کا نقشہ بدل گیا
حضرت ذوالنون مصری مشہور بزرگان دین میں سے ہیں جوانی کے دنوں میں ایک عیش پرست عرب کے ہاں ملازم تھے… جہاں دور جام چلتا رہتا … ایک دن انہوں نے کسی شخص سے قرآن پاک کی یہ آیت سنی اَلمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُہُمْ لِذِکْرِاﷲِ ترجمہ : کیا ابھی تک ایمان لانے والوں کے لیے وہ گھڑی نہیں آئی کہ ان کے دل ذکر الٰہی کے لیے گداز ہو کر جھک جائیں… اور اسے سنتے ہی نہ صرف تمام مناہی (گناہوں)سے توبہ کر لی، بلکہ زندگی کا رخ ہی بدل دیا… اور خدا کے پسندیدہ بندوں میں درجہ پایا… حضرت ذوالنون مصری ؒ کا اثر دربار بغداد پر بہت تھا… خلیفہ متوکل آپ کی تشریف آوری پر تعظیم کے لیے خود اٹھ کھڑا ہوتا اور وزراء اوردرباری سبھی حد درجہ احترام کرتے… ایسی صورت حال میں بالعموم حاسد بھی ابھرآتے ہیں … چنانچہ کچھ لوگوں نے حضرت ذوالنون ؒ کے حق میں بد گوئی کی اور خلیفہ کے کان بھرے… باتیں ایسی تھیں کہ خلیفہ نے حضرت کو مصر سے بلوایا… آپ دربار میں داخل ہوئے تو سر مجلس اس مختصر سی آیت کی تفسیر نہایت ہی پر سوز انداز میں بیان کی … اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمہ : ’’بعض بدگمانیاں گناہ ہوتی ہیں‘‘ … انداز کلام ایسا پرسوز تھا کہ جس کے اثر سے خلیفہ کا دل پگھل گیا اور وہ بے اختیار سر دربار رونے لگا… ظاہر بات ہے کہ اس سیل گریہ میں وہ تمام چغلیاں بہہ گئیں جو بعض لوگوں نے کان میں ڈالی تھیں… (تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

