ذلت اور بدنامی کے ڈر سے مہمان نوازی کرنے کا حکم
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
کسی نے عرض کیا کہ خلوص کے خلاف محض تکلف کی وجہ سے کسی کی مہمانی وغیرہ کرنا کیسا ہے ؟ ارشاد فرمایا کہ تحصیلِ جاہ (محض عزت اور بڑائی) کے لیے تو حرام ہے اور اگر ذلت کے دفع (مٹانے) کے لیے ہو تو مضائقہ نہیں مگر شرط یہ ہے کہ تحمل(حیثیت) سے زیادہ نہ ہو کہ مقروض ہوجائے۔(صفحہ ۳۶۰،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں