ذرائع حصولِ نورِ ہدایت
ارشاد فرمایا کہ ظاہری نور کو حاصل کرنے کے لیے اساتذہ و علماء کے سامنے زانوئے تلمّذ تہ کرنا ضروری ہے۔ مکتب سے لے کر مدرسے تک جتنا زیادہ علم بڑھایا جائے گا یہ روشنی اتنی ہی بڑھتی جائے گی ، جبکہ باطنی نور کے لیے اہل اللہ ، صلحاء و شیوخ کی صحبت لازمی ہے ۔ سالانہ ، ماہانہ اور روزانہ کی مجالس سے جتنا زیادہ اکتساب ہوگا اتنی ہی یہ بصیرت گہری ہوتی جائے گی۔ خلاصہ یہ کہ ان ہر دو جہات سے مزین ہونے کے لیے سنجیدگی سے لائحہ عمل طے کیاجائے۔
( مؤرخہ یکم فروری ۲۰۱۹ء بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔