دین کیلئے قربانی

دین کیلئے قربانی

اس عاجز کو سمر قند میں ایک گھر دکھایا گیا اور کہا گیا کہ جب مدارس بند تھے تو ہم نے اس گھر کے درمیان میں ایک بڑاسارا ہال بنایا۔ اور اس میں ضرورت کی ہر چیز پہنچادی۔ اس کے گرد رہائش کے لئے کمرے بنا لئے ایک کمرہ جہاں سے اس کا دروازہ تھا، اس کمرے کو ہم نے شراب خانے کی شکل دے دی تھی۔ یہ فلاں بوتل پڑی ہے، یہ فلاں بوتل پڑی ہے اور بے ہودہ قسم کی ننگی تصویریں لگادیں، کہ جو پولیس والا اس کو دیکھنے آتا وہ سمجھتا کہ یہ شرابی لوگ ہیں۔ انہوں نے گھر میں یہ شراب خانہ اس عاجز کو سمر قند میں ایک گھر دکھایا گیا اور کہا گیا کہ جب مدارس بند تھے تو ہم نے اس گھر کے درمیان میں ایک بڑاسارا ہال بنایا۔ اور اس میں ضرورت کی ہر چیز پہنچادی۔ اس کے گرد رہائش کے لئے کمرے بنا لئے ایک کمرہ جہاں سے اس کا دروازہ تھا، اس کمرے کو ہم نے شراب خانے کی شکل دے دی تھی۔ یہ فلاں بوتل پڑی ہے، یہ فلاں بوتل پڑی ہے اور بے ہودہ قسم کی ننگی تصویریں لگادیں، کہ جو پولیس والا اس کو دیکھنے آتا وہ سمجھتا کہ یہ شرابی لوگ ہیں۔ انہوں نے گھر میں یہ شراب خانہ بنایا ہوا ہے، لہٰذا یہ کوئی ایسے خطرناک لوگ نہیں، وہ چلا جاتا۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں شراب کی بوتلوں کے پیچھے ہم نے دروازہ بنایا ہوا تھا جو پکا بند کردیتے تھے۔ استاد اپنے شاگردوں کو لے کر اندر چلا جاتا۔ چھ مہینے کے لئے ہم دروازہ بند کردیتے وہ اندر ہی کھاتے پیتے، ضروریات سے فارغ ہوتے، اندر ہی سب کچھ ہوتا۔ صحن میں ماں جھاڑو دے رہی ہوتی تھی اس کا اپنا بیٹا اندر ہال میں ہوتا اور ماں کو پتہ نہ ہوتا کہ میرا بیٹا رو رہا ہے یا نہیں رو رہا ہے، بھوکا ہے یا اس نے کچھ کھایا ہوا ہے۔ قربانی دی ماں باپ نے۔ چھ مہینے کے بعد پھر ان کو باہر نکالا جاتا تو ایسا بھی ہوتا کہ جاتے ہوئے بچہ ایک لفظ نہیں پڑھا ہوا تھا، جب واپس آتا تو پورے قرآن کو ناظرہ پڑھنے والا بن جاتا۔ سن کر حیران ہوئے کہ مدرسے ختم کرنے والوں نے اپنی ہمت صرف کرلی لیکن مدرسے ختم نہ کر سکے۔ ہر عالم نے اپنے گھر کو ہی مدرسہ بنا لیا۔ تو مدارس تو ختم نہیں ہوسکتے۔ (ج 23ص96)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more