دینداری کی تعریف
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو یہی خبر نہیں کہ دین کے کیا کیا اجزاء ہیں، اس لیے دین کو صرف نماز و روزہ میں منحصر کر رکھا ہے ، یہی پہلی غلطی ہے ۔ خوب سمجھ لینا چاہیے کہ دین کے اصولی اجزاء پانچ ہیں:۔
۔(۱) عقائد(۲) عبادات(۳) معاملات(۴) معاشرت(۵)تہذیب ِ اخلاق یا تربیت ِ نفس۔
حسین وہ ہے جس کی ناک کان آنکھ سب ہی حسین ہوں ، سب چیزیں موزوں اور متناسب ہوں۔ اگر سب چیزیں اچھی ہوں مگر آنکھوں سے اندھا ہو یا ناک کٹی ہو تو وہ حسین نہیں ۔ اسی طرح دین دار وہ ہے جو دین کے تمام شعبوں کا جامع ہو۔(صفحہ ۱۲۷،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں