دو عذاب
صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ہشام بن عبدالملک (یہ دونوں بنی امیہ کے خلفاء میں سے ہیں) دمشق میں منبر پر چڑھا اور کہا کہ اے شامیو! بیشک اللہ تعالیٰ نے میری خلافت کی برکت سے تمہیں طاعون سے محفوظ رکھا یہ سن کر ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا اللہ تعالیٰ ہم پر زیادہ مہربان ہے وہ ہم پر تجھ کو اور طاعون کو جمع نہ کرے گا کیا تجھے نہیں معلوم ہے ایک شخص تھا اور اس کے اولاد اور مال سب کچھ تھا۔۔۔۔۔ جب اس کے مرنے کا وقت آیا اور قریب مرگ ہوا تو اس نے اپنے لڑکوں سے کہا کہ اے میرے لڑکو میں تمہارا کیسا باپ تھا لڑکوں نے کہا کہ تم اچھے باپ تھے اس نے کہا کہ جب میں مرجائوں تو مجھ کو جلائیو پھر اوکھلی میں کوٹ کر آٹا کر ڈالیو اس کے بعد مجھے تیز ہوا میں اڑا دیجیو شاید کہ اللہ تعالیٰ میری جگہ نہ پہچانے۔۔۔۔۔ چنانچہ ان لوگوں نے ایسا ہی کیا۔۔۔۔۔ اس کے بعد اللہ جل شانہ نے اس کو جمع کیا اور اس سے فرمایا کہ اے میرے بندے تو نے یہ کیوں کیا۔۔۔۔۔ اس نے عرض کیا کہ اے میرے رب میں نے تیرے خوف سے ایسا کیا اور اس لئے کہ تو اپنے بندہ پر دنیا و آخرت میں دو عذاب نہیں جمع کرے گا۔۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

