دو سالہ بچہ کا حافظہ
حضرت علامہ انور شاہ صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں دو سال کی عمر میں اپنے والد کے ہمراہ مسجد میں جایا کرتا تھا ایک دن دیکھا کہ دو اَن پڑھ نمازیوں میں مناظرہ ہو رہا ہے ایک کہتا تھا کہ عذاب روح اور بدن دونوں کو ہو گا ۔۔۔۔۔ دوسرا کہتا تھا کہ عذاب روح ہی کو ہو گا۔۔۔۔۔ جو کہتا تھا کہ عذا ب روح اور بدن دونوں کو ہو گا اس نے مثال دی کہ ایک باغ میں ایک نابینا اور دوسرا لنگڑا چوری کے خیال سے گئے۔۔۔۔۔ لنگڑا کہنے لگا کہ میں ٹانگ سے چل نہیں سکتا ، نابینا کہتا ہے کہ میں پھلوں کو دیکھ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ آخر یہ فیصلہ ہوا کہ نابینا لنگڑے کو اپنے کندھے پر اٹھا لے اور لنگڑا پھل توڑے، اتنے میں اگر باغبان آ گیا تو وہ دونوں کو ہی گرفتار کرے گا۔۔۔۔۔
حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں کہ میں نے اس شخص کی یہ بات سن لی، پھر ایک زمانہ دراز گزرا میں تذکرۃ القرطبی دیکھ رہا تھا کہ اس میں یہی مثال حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول تھی۔۔۔۔۔ میں اس کو پڑھ کر اُس اَن پڑھ کی فطرتِ سلیمہ پر حیران رہ گیا کہ کیا صحیح جواب دیا!(انوار انوری: ص ۳۴، تراشے)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

