دو باتوں پر اس کو راضی کرلو

دو باتوں پر اس کو راضی کرلو

میں نے ان کو خط میں لکھا کہ اس سے آپ خود تو بحث کرنا چھوڑ دو‘ بحث سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا‘ بالخصوص جب آپ کو دین کا کچھ پتہ ہی نہیں ۔ البتہ اس کو دو باتوں پر کسی طرح راضی کرلو ایک یہ کہ یہ کتاب بھیج رہا ہوں جو میری لکھی ہوئی ہے اردو میں ’’عیسائیت کیا ہے ‘‘ اور انگریزی میں What is Chrisianityکے نام سے چھپی ہوئی ہے ۔ اس کا یہ مطالعہ کرے اور دوسری بات یہ کہ اس سے کہو کہ تم بھی اللہ پر ایمان رکھتی ہو اور میں بھی اللہ پر ایمان رکھتا ہوں تم روز رات کو بیٹھ کر یہ دعا کیا کرو یا اللہ اگر عیسائی مذہب برحق ہے تو میں عیسائی مذہب پر قائم ہوں اور اگر دین اسلام برحق ہے تو اس کی سچائی میرے دل میں ڈال دیجئے اور اسکی حقانیت کا مجھے قائل کردیجئے۔
یہ دعا کیا کرے اس پر اس کو آمادہ کرلو۔
تھوڑے دن بعد جرمنی سے اس کا خط آیا کہ وہ راضی ہوگئی ہے اور آپ کی کتاب کا مطالعہ کررہی ہے اور ساتھ میں وہ رات کے وقت میں یہ دعا بھی کرتی ہے
لیکن ابھی تک کوئی فرق نہیں آیا جیسی تھی‘ ویسی ہی ہے اسلام کی طرف کوئی میلان پیدا نہیں ہوا ۔
میں نے خط دوبارہ لکھا کہ گھبرائو نہیں اور اس سے کہو کہ یہ کام کرتی رہے‘ چھوڑے نہیں۔ میں نے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یا اللہ تو دل میں ڈال دیجئے وہ برابر دعا کرتی رہی۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more