دو آنے کی برکت
ملاجیون اورنگزیب عالمگیر کے استاد تھے ایک دفعہ عالمگیر نے اسے نذرانے میں صرف دو آنے دیدئیے ۔مولانا گھر لے آئے بیوی سے کہا کہ بادشاہ تو ویسے زیادہ نذرانہ دیتا تھا ۔آج جو دوآنے دئیے ہیں ۔اس میں کوئی راز ہے اسے سنبھال کر رکھو اور کوئی چیز اس سے خرید لو میرا خیال ہے کہ اس میںبرکت ہوگی ۔بیوی نے اس سے انڈے خریدے جس سے چوزے نکل گئے ایک انڈہ بھی خراب نہیں ہوا ۔مرغیوں سے بکریاں لے لیں بکریوں سے گائیں خریدیں ان سے زمین خرید لی ۔عالمگیر تک یہ رپورٹ پہنچ گئی کہ آپ کا استاد محترم لوگوں سے رشوتیں لے رہا ہے جبھی تو زمین خریدی ہے ۔عالمگیر نے اپنے استاد محترم کو دعوت پر بلایا اور بڑے ادب سے پوچھا کہ استاد صاحب! سنا ہے آپ مالدار ہوگئے ہیں زمین خریدی ہے ۔کہاں سے اتنے پیسے ملے؟
فرمایا یہ تو آپ کے وہ دو آنے جو آپ نے دئیے تھے ۔یہ اس کی برکت ہے ۔استاد نے فرمایا اب آپ کو بتلانا پڑے گا کہ یہ دو آنے بڑے برکت والے تھے ۔کہاں سے آپ کو ملے تھے اورنگزیب نے نوکر کو بھیجا کہ فلاں ہندو مہاجن کو بلائو اور اس کو بتلائو کہ تین سالہ حساب کتاب والا کھاتہ بھی لیکر آئو ۔مہاجن نے تین سالہ کھاتہ (رجسٹر) اٹھا کر بادشاہ کی خدمت میں پہنچایا ۔بادشاہ نے کہا فلاں تاریخ کا کھاتہ نکالو اس میں اخراجات کے سلسلے میں کیا لکھا ہے؟
اس نے کھولا تو یہ بات سامنے آگئی کہ فلاں تاریخ کوبارش ہوئی تھی کمرے کی چھت سے پانی آرہا تھا تو ایک مزدور کو بلایا سامنے ایک گلی میں مزدور کھڑا تھا رات کا ٹائم تھا اس سے کمرے کی مرمت کرائی اور دو آنے مزدوری دیدی ۔ عالمگیر نے استاد محترم سے فرمایا کہ وہ مزدور آپ کا یہ شاگرد تھا ۔میں نے اس ہندو کے گھر میں رات کے وقت دو آنے مزدوری پر کام کیا تھا اور وہی دو آنے آپ کو دئیے اس بات کے سنانے پر بادشاہ بھی رویا اور استاد محترم ملا احمد احمد جیون بھی رو پڑے ۔یہ تھے عالمگیر بادشاہ جنہوں نے حکومت میں رہ کر قرآن مجید حفظ کیا اور پچاس سال تک ہندوستان میں دھوم دھام سے حکومت کی تھی۔ (تذکرہ قاریان ہند)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

