دوسوکنوں کی خدا خوفی

دوسوکنوں کی خدا خوفی

بغداد میں ایک بڑا سوداگر رہتا تھا‘ دور دور سے خریدار اس کے یہاں پہنچتے اور اپنی ضرورت کا سامان خریدتے‘ اسی کے ساتھ ساتھ خدا نے اس کو گھریلو سکھ بھی دے رکھا تھا۔ اس کی بیوی نہایت خوبصورت‘ نیک‘ ہوشیار اور سلیقہ مند تھی۔ سوداگر بھی دل وجان سے اس کو چاہتا تھا اور بیوی بھی سوداگر پر جان چھڑکتی تھی اور نہایت عیش و سکون اور میل و محبت کے ساتھ ان کی زندگی بسر ہورہی تھی۔
سوداگر کاروباری ضرورت سے کبھی کبھی باہر بھی جاتا اور کئی کئی دن گھر سے باہر سفر میں گزارتا۔ بیوی یہ سمجھ کر کہ یہ گھر سے غائب رہنا کاروباری ضرورت سے ہوتا ہے‘ مطمئن رہتی۔ لیکن جب سوداگر جلدی جلدی سفر پر جانے لگا اور زیادہ دنوں تک گھر سے غائب رہنے لگا تو بیوی ذرا کھٹکی اور اس نے سوچا ضرور کوئی راز ہے۔
گھر میں ایک بوڑھی ملازمہ تھی سوداگر کی بیوی کو اس پر بڑا بھروسہ تھا اور اکثر باتوں میں وہ اس ملازمہ کو اپنا راز دار بنا لیتی۔ ایک دن اس نے بڑھیا سے اپنے شبہ کا اظہار کیا اور بتایا کہ مجھے بہت بے چینی ہے۔ بڑھیا بولی: اے بی بی! آپ پریشان کیوں ہوتی ہیں؟ پریشان ہوں آپ کے دشمن‘ آپ نے اب کہا ہے دیکھئے میں چٹکی بجانے میں سب راز معلوم کئے لیتی ہوں اور بڑھیا ٹوہ میں لگ گئی اب جب سوداگر گھر سے چلا تو یہ بھی پیچھے لگ گئی۔ آخر کار اس نے پتہ چلا لیا کہ سوداگر صاحب نے دوسری شادی کرلی ہے اور یہ گھر سے غائب ہوکر اس نئی بیوی کے پاس عیش کرتا ہے۔
بڑھیا یہ راز معلوم کرکے آئی اور بی بی کو سارا قصہ سنایا‘ سنتے ہی بی بی کی حالت غیر ہوگئی‘ سوکن کی جلن مشہور ہی ہے۔ لیکن جلد ہی اس بی بی نے اپنے آپ کو سنبھال لیا اور سوچا کہ جو کچھ ہونا تھا ہو ہی چکا ہے اس میں پریشان ہوکر اپنی زندگی کیوں اجیرن بنائوں۔ اور اس نے میاں پر قطعاً ظاہر نہ ہونے دیا کہ وہ اس راز سے واقف ہے وہ ہمیشہ کی طرح سوداگر کی خدمت کرتی رہی اور اپنے برتائو اور خلوص و محبت میں ذرا فرق نہ آنے دیا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more