دوسرے خاندان میں شادی نہ کرنے میں مصلحت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ لڑکی کا معاملہ بڑا نازک ہوتا ہے ، بڑے بڑے عالی دماغ اور آزاد لوگ بھی اس معاملہ میں مغلوب ہوجاتے ہیں ، لڑکی کی وجہ سے بعض وقت بڑی ذلت گوارا کرنی پڑتی ہے ، یہ ایسا نازک تعلق ہے کہ کچھ بنائے نہیں بنتا۔ پہلے بزرگ جو غیر خاندان میں تعلق نہیں کرتے تھے ، اس کا منشاء تکبر نہ تھا بلکہ واقعات کی بناء پر ایسا کرتے تھے۔ اس میں بڑی مصلحت تھی کہ غیروں کا حال زیادہ معلوم نہیں ہوتا ، اب تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بالکل صحیح رائے تھی۔(صفحہ ۹۶،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

