دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے

دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے

عمرولیث کا ایک غلام بھاگ گیا تھا۔۔۔۔۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور اس کو پکڑ لائے۔۔۔۔۔ وزیر کو اس سے ملال تھا۔۔۔۔۔ اس کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ دوسرے غلام ایسی حرکت نہ کریں۔۔۔۔۔ غلام نے عمر ولیت کے سامنے زمین پر سر رکھ دیا اور کہا
جوکچھ میرے سر پر گزرے جب آپ پسند فرماتے ہیں تو جائز ہے۔۔۔۔۔ٖ
جب حکم مالک کا (اختیاری ہے) تو غلام (خلاف مرضی) مالک سے دعویٰ کر سکتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن محض اس وجہ سے کہ اس خاندان کی نعمت میں پلا ہوں۔۔۔۔۔ میں نہیں چاہتا کہ قیامت میں میرے خون کے مواخذہ میں آپ گرفتار ہوں۔۔۔۔۔ اجازت دیجئے کہ میں وزیر کو مار ڈالوں پھر اس وقت اس کے قصاص میں خون بہانے کا حکم فرمائے تاکہ آپ مجھ کو حق پر ماریں۔۔۔۔۔ بادشاہ کو ہنسی آئی۔۔۔۔۔ وزیر سے کہا کیا مصلحت دیکھتا۔۔۔۔۔ وزیر نے کہا اے دنیا کے مالک مصلحت تو یہی دیکھتا ہوں کہ خدا کے لئے اور اپنے باپ کی قبر کے صدقے اس کو آزاد کر دیجئے تاکہ مجھ کو بھی یہ کسی بلا میں مبتلا نہ کرے۔۔۔۔۔ قصور تو میرا ہی ہے ۔۔۔۔۔(گلستان سعدی)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more