دوسروں کے ساتھ اچھائی کرو

دوسروں کے ساتھ اچھائی کرو

ایک شخص خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ’’ حضرت! فلاں بندہ میرا مخالف ہے۔۔۔۔۔ وہ مجھے بڑا تنگ کرتا ہے اور ہر وقت میرے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے۔۔۔۔۔‘‘… اصل میں وہ حضرت سے این او سی (اجازت نامہ) مانگنا چاہتا تھا کہ اگر مجھے اجازت دیں تو پھر میں اس کو ذرا مزہ چکھائوں گا… وہ کہنے لگا: ’’ حضرت! وہ مجھے برا بھلا کہتا رہتا ہے۔۔۔۔۔ وہ میرے راستے میں کانٹے بچھاتا رہتا ہے‘‘۔۔۔۔۔ حضرت بھی اس کا انداز ِ بیاں سمجھ گئے۔۔۔۔۔ کیونکہ اللہ والے بڑے سمجھدار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ چنانچہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو ایک بڑا عجیب جواب دیا۔۔۔۔۔ اس کو سونے کی روشنائی سے لکھنا چاہئے حضرت نے فرمایا:
’’ اے دوست! اگر کوئی تیرے راستے میں کانٹے بچھائے تو تواس کے راستے میں کانٹے نہ بچھانا، ورنہ پوری دنیا میں کانٹے ہی کانٹے ہو جائیں گے۔۔۔۔۔‘‘
کاش! ہم اس اصول کو اپنا لیتے۔۔۔۔۔ اگر کوئی ہمارے ساتھ برائی کر رہا ہو تو ہم اس کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرکے اس کی برائی کو ختم کرنے کا باعث بن جائیں۔۔۔۔۔ (خطبات فقیر 16ص269)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more