دوسرا واقعہ
یہ واقعہ مرتب کتاب ہذاسے حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اللہ نے بیان فرمایا کہ ایک مرتبہ حکیم الامت رحمہ اللہ کی خانقاہ میں جبکہ قیلولہ کا وقت تھا۔۔۔۔ حضرت بھی استراحت فرما تھے کہ اس وقت ایک غیر مقلد بغیر اجازت وارد ہوئے اور کرخت انداز میں سلام کیا۔۔۔۔ حضرت نے سلام کے جواب میں لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہا۔۔۔۔ وہ شخص فی الفور دیوبند پہنچا اور حضرت مدنی رحمہ اللہ کو جاکر بتایا۔۔۔۔ حضرت مدنی رحمہ اللہ نے پوچھا کیا واقعی انہوں نے ایسا فرمایا ہے۔۔۔۔ اس نے کچھ واقعۃً ایسا فرمایا ہے میں اس پر گواہ پیش کرسکتا ہوں جب حضرت کی تسلی ہوگئی تو فرمایا اگر انہوں نے ایسا فرمایا ہے تو بالکل صحیح ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو حکیم الامت بنایا ہے وہ جس کسی کے ساتھ جو معاملہ فرماتے ہیں وہ بالکل درست ہوتا ہے۔۔۔۔
