دوسرا واقعہ
ایک بزرگ تشریف رکھتے تھے کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہم سفر پر جا رہے ہیں کچھ نصیحت فرما دیجئے فرمانے لگے ہاتھی کا گوشت نہ کھانا وہ یہ سن کر ہنسنے لگے اور عرض کیا حضرت ہاتھی کا گوشت کون کھاتا ہے؟ فرمانے لگے ہاں ہے تو ایسا ہی لیکن میرے دل میں جو بات آئی ہے وہی کہی ہے وہ رخصت ہو کر چلے گئے جنگل کا راستہ تھا۔ راستہ بھول گئے کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا بھوک سے برا حال ہو گیا۔ بہت ہی بے تاب ہو گئے آگے گئے تو دیکھا کہ ایک ہاتھی کا چھوٹا بچہ ہے ارادہ کیا کہ اس کو ذبح کر کے اس کا گوشت کھا جائیں اگرچہ ہاتھی حرام ہے لیکن سخت بھوک کی وجہ سے اب ہمارے لئے حرام اور مردار کھانا جائز ہے ان میں سے ایک نے کہا کہ بزرگ کی بات یاد کرو انہوں نے ہاتھی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا۔ مگر انہوں نے توجہ نہ دی اور اس کو ذبح کر کے آگ پر تاپ کر کھا گئے۔ مگر ایک نے انکار کیا اور گھاس پتوں پر گزارہ کیا جب سیر ہو گئے تو سو گئے اور زبردست نیند آئی اتنے میں بچے کی ماں ہتھنی آئی اور اپنے بچے کی ہڈیاں دیکھ کر سمجھ گئی کہ انہوں نے میرے بچے کو کھایا ہے سب کے منہ کو سونگھا ایک کے سوا سب کے منہ سے بچے کی بو محسوس کی جنہوں نے گوشت کھایا تھا ان کے ساتھ یہ سلوک کیا کہ ان کی ایک لات پر اپنی لات رکھی اور سونڈ کے ذریعہ دوسری اوپر لے گئی اور ان کو چیر کر رکھ دیا اور جس نے گوشت نہ کھایا تھا اس کو سونڈ کے ذریعہ سے اٹھا کر پشت پر بٹھایا اور انسانوں کی آبادی کی طرف لے چلی یہاں تک کہ اس کو کسی بستی کے قریب پہنچا کر لوٹی۔ یہ دونوں واقعے حضرتؒ کے مواعظ میں بھی ہیں۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

