دوائے نادانی
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ دوسروں کو معاف نہیں کرتے ، اپنا بدلہ لینے کی ٹھان لیتے ہیں ۔ غصہ ، نفرت اور انتقام کے جذبے سے مغلوب یہ نادان لوگ اپنے بھی خیر خواہ نہیں ۔ اس خوش فہمی میں کہ آخرت میں دیکھ لیں گے ، دوسروں کی غلطیوں ، ظلم اور جرائم کو یاد رکھتے ہیں۔
خوب جان لیں کہ وہاں حتمی فیصلہ اللہ مالک الملک فرمائیں گے ، اگر آپ کے حق میں ہوا تو اسی تناسب سے کچھ بدلہ مل جائے گا جو ممکن ہے جنت تک پہنچنے میں مدد کرے تا ہم یہ ضروری نہیں ، ہوسکتا ہے کہ یہ کافی نہ ہو۔پس اگر معاملہ برعکس ہوا کہ ’’ ہم الزام ان کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا‘‘ تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔ سوچئے کیا حالت ہوگی۔
( مؤرخہ۳ اپریل ۲۰۱۹ء،درس صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

