دواؤں کے ذریعہ قوتِ باہ کو بڑھانے اور ابھارنے کا نقصان
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جو لوگ مشتہیات (شہوت بڑھانے والی دواؤں) سے جماع کی قوت کو بڑھاتے ہیں وہ اپنی صحت برباد کرتے ہیں ۔ اس کے لیے بھی یہی قاعدہ ہونا چاہیے کہ بغیر سخت تقاضے کے بیوی کے پاس نہ جائیں ۔ مشتہیات کے استعمال سے قوت زیادہ نہیں ہوتی ، ہاں استسقاء ہوجاتا ہے۔ جیسے استسقاء والا کتنا ہی پانی پی لے مگر پیاس نہیں بجھتی تو یہی حال ان لوگوں کا ہوتا ہے ، کثرتِ مقاربت(صحبت کی زیادتی) سے بھی ان کی پیاس نہیں بجھتی اور یہ صحت کی دلیل نہیں بلکہ سخت مرض ہے جس کا انجام خطرناک ہے۔(صفحہ۴۲۷،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں