دنیوی لذتیں چھوٹ جانے کا خوف
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اگر کسی کو یہ ڈر ہو ہم متقی بن جائیں گے تو دنیا کے مزے جاتے رہیں گے تو میں کہتا ہوں کہ تم یہ نیت کر لو کہ متقی نہ بنیں گے مگر خدا کے لئے علماء اور مشائخ کی صحبت میں رہ کر ایک دفعہ دین کو سمجھ تو لو۔ اس کا یہ اثر ہوگا کہ تمہیں متقی بننے کے لئے کوئی دقت پیش نہ آئے گی بلکہ تم خود بخود عمل کے مشتاق ہو جاؤ گے اور تم کو اس وقت اعمال دینیہ میں وہ حظ اور لذت آئے گی کہ دنیا کی تمام لذتوں کو بھول جاؤ گے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

