دنیا کی محبت زائل ہونے کی آسان تدبیر
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ ایک ترکیب بتلاتا ہوں اور وہ ایسی ترکیب ہے کہ جس سے تم کو ان شاءاللہ تعالیٰ اولیاء اللہ کی صحبت کی برکت حاصل ہوجائے گی اور یہ جو دائرے سے باہر قدم نکلا جا رہا ہے یہ رک جائے گا اور وہ حالت ہو جائے گی جو طاعون کے زمانہ میں ہوتی ہے کہ سب کچھ کرتے رہو لیکن کسی چیز سے دلچسپی نہیں ہوتی تو وہ ترکیب یہ ہے کہ ایک وقت مقرر کرکے اس میں موت کو یاد کیا کرو اور پھر قبر کو یاد کرو۔ پھر حشر کو یاد کرو اور یوم حشر کے اہوال ( ہولناکیاں ، خوفناک باتیں) کو اور وہاں کے شدائد کو یاد کرو اور سوچو کہ ہم کو خدا تعالیٰ قادر مطلق کے رو برو کھڑا کیا جائے گا اور ہم سے باز پرس ہوگی ۔ ایک ایک کرکے حق اگلنا پڑے گا ۔ پھر سخت عذاب کا سامنا ہو گا ۔ اسی طرح روزانہ سونے کے وقت سوچ لیا کرو۔ دو ہفتے میں ان شاء اللہ تعالیٰ کایا پلٹ ہو جائے گی اور جو اطمینان وانس و دلچسپی دنیا کے ساتھ اب ہے، وہ باقی نہیں رہے گی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

