دل و دماغ کا پردہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
حدیث شریف میں ہے :۔
وزنا اللسان النطق، والنفس تمنی وتشتھی(مسلم)
یعنی زبان زنا کرتی ہے اور زبان کا زنا نامحرم سے بات کرنا ہے اور قلب تمنا کرتا ہے ، خواہش کرتا ہے اور قلب کا زنا سوچنا ہے۔
اسی وجہ سے فقہاء نے ارشاد فرمایا کہ اجنبی عورت کے تذکرہ اور تصور سے نفس کو لذت دینا جائز نہیں ، اور اجنبی عورت کے خیال و تصورات سے لذت لینا حرام ہے حتیٰ کہ اگر اپنی بیوی سے صحبت کرے اور اجنبی عورت کا تصور کرے تو وہ بھی حرام ہے۔
نیز فرمایا کہ نامحرم کا تصور کرنا اور تصور سے لذت لینا یہ بھی اپنے اختیار میں ہے جس کا چھوڑنا واجب ہے ، اور تجربہ سے معلوم ہوا کہ اس حالت میں محبوب سے دور رہنے سے اکثر یہ مرض خفیف ہوجاتا ہے۔(احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۱۰۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

