دل میں حبّ ِ الٰہی کاغلبہ (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ اگر بندہ کے دل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت سما جائے اور بندہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت سے سرشار ہوجائے تو ایمان کے سارے شعبوں پر خود بخود عمل شروع ہوجائے گا، ایمان کے سارے شعبوں پر عمل کرنا آسان ہوجائے گا۔
ہر مومن کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہر ماسوا سے زیادہ ہونی چاہئے ، چاہے ان میں ماں باپ ہوں ، بھائی بہن ہوں، بیوی بچے ہوں یا اپنی ذات ہو۔ اللہ تعالیٰ کی محبت ان سب کی محبت سے زیادہ ہونی چاہئے۔ یہ ایمان کا شعبہ ہے کہ انسان کے دل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت اتنی جاگزیں ہوجائے کہ اس کے سامنے ہر ما سوا کی محبت مغلوب ہوجائے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت غالب آجائے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۲، صفحہ ۲۹)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/