دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والوں کے لیے چند مفید نصیحتیں

دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والوں کے لیے چند مفید نصیحتیں

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

۔(۱) ہرامر میں مقصودِ اصلی رضائے حق ہو ، اور استقلال و ہمت کے ساتھ ہی دعا و ابتہال ( گریہ وزاری کے ساتھ دعا ، رجوعِ قلب) کو اصل وظیفہ و تدبیر سمجھیں۔

۔(۲) جہاں تک ہوسکے قرآن شریف کا ترجمہ سننے کا بھی اہتمام کریں۔

۔(۳) مسلمان کا فرض ہے کہ ہر موقع پر جذبات کو شریعت کے تابع رکھے۔۔

۔(۴) اسلامی اخلاق کو اپنا شعار بنائے ، وضع و معاشرت کو بالکل شریعت مقدسہ کے موافق رکھے، نہ انگریزوں کی تقلید کرے، نہ ہندوؤں کی ، نہ کسی اور کی۔

۔(۵) انبیا علیہم السلام کا مسنون طریقہ تھا کہ ہاتھ میں لاٹھی رکھتے تھے ، اس واسطے سب مسلمانوں کو اس پر کار بند رہنا چاہئے۔

۔(۲) خدمتِ خلق کا خیال رکھیں، محنت و جفا کشی کی عادت کے لیے ورزش بھی کیا کریں، نیز لکڑی وغیرہ چلانا بھی سیکھیں ، اور سادہ وسپاہیانہ زندگی بسر کریں۔ یہ مطلب نہیں کہ خواہ مخواہ کسی سے لڑیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ آرام طلبی میں نہ پڑیں۔ مخدوم نہ بنیں ، خادم بننے کی کوشش کریں۔

۔(۷) اگر کسی انسان بالخصوص مسلمان کی مدد کرنے کی ضرورت ہو تو مظلوم کی امداد کو لازم جانیں۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more