دعا کے ثمرات
سمر قند کے اندر کسی نے مجھے کہا کہ آپ نے تیمور لنگ کی قبر دیکھنی ہے؟ تو میں نے کہا کہ چلیں! تاریخ کے طالب کی حیثیت سے ہم بھی جا کر جگہ دیکھیں۔ وہاں گئے اور دیکھا تو اس مقبرے کے دروازے پر لکھا ہوا تھا فاتح العالم تیمور لنگ، جہان کا فاتح کہ اپنے وقت میں اس نے دنیا کو فتح کیا تھا۔ اندر گئے تو دیکھا ایک قبر ہے اور اس کے نیچے تین قبریں ہیں۔ جو درمیان والی قبر اور اوپر والی قبریں وہ آپس میں جڑی ہوئی ہیں، یوں سمجھیں کہ ایک انچ کا فاصلہ ہے۔ بات سمجھ میں نہ آئی کہ قبریں اتنا قریب کیوں بنادیں؟ تو جو وہاں کا ابواب تھا اس سے میں نے پوچھا کہ تیمور لنگ کی قبر درمیان میں ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں تیمور لنگ کی قبر اوپر ہے۔ اس نے کہا: تیمور لنگ نے وصیت کی تھی جب میں مروں تو مجھے میرے شیخ کے قدموں میں دفن کرنا۔ کیونکہ ان سے میں نے ایک مرتبہ دعا کروائی تھی، اللہ نے اس دعا کے صدقے مجھے فاتح عالم بنایا تھا۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

