دعا کی فضیلت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک خصوصیت خاص دعا میں اور عبادات سے زیادہ یہ ہے کہ اور جتنی عبادتیں ہیں اگر دنیا کے لیے ہوں تو عبادت نہیں رہتیں مگر دعا ایک ایسی چیز ہے کہ یہ اگر دنیا کے لیے ہی ہو تب بھی عبادت ہے اور ثواب ملتا ہے مثلاً مال مانگے، دولت مانگے یا اور کوئی دنیوی حاجت مانگے جب بھی ثواب کا مستحق بنے گا ، برخلاف اورعبادات کے کہ اگر ان میں حاجت مطلوب ہو تو ثواب نہیں ملتا ، اور دعا میں یہ خصوصیت اس لیے ہے کہ دعا سراسر نیاز مندی ہے اور نیاز مندی خود ایک بڑا محبوب عمل ہے کیونکہ جہاں نیاز مندی ہوگی وہاں کبر نہیں ہوگا اور کبر و خودی بھی بڑا مبغوض و حائل ہے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۴۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

