دعا کی برکت و کرامت
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک کرامت حضرت شیخ الشیوخ قطب العالم میاں جی نور محمد صاحب قدس اللہ سرہ کی مشہور ہے کہ آپ کے یہاں کوئی تقریب تھی حضرت پیرانی صاحبہ آنکھوں سے بالکل معذور تھیں۔۔۔۔۔ عورتوں کا ہجوم ہوا‘ ان کی مدارت میں مشغول ہوئیں مگر بینائی نہ ہونے سے سخت پریشان تھیں۔۔۔۔۔ حضرت رحمہ اللہ سے بطور ناز کہنے لگیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ ولی ہیں کیا جانیں۔۔۔۔۔ ہماری آنکھیں جب درست ہو جائیں تب ہم جانیں۔۔۔۔۔ حضرت رحمہ اللہ باہر چلے گئے دعا فرمائی ہوگی۔۔۔۔۔ اتفاقاً حضرت پیرانی صاحبہ بیت الخلاء تشریف لے گئیں راستے میں دیوار سے ٹکر لگی وہاں غشی ہو گئی اور گر پڑیں۔۔۔۔۔ تمام جسم پسینے پسینے ہو گیا۔۔۔۔۔ آنکھوں سے بھی بہت پسینہ نکلا۔۔۔۔۔ ہوش آیا تو خدا کی قدرت سے دونوں آنکھیں کھل گئیں اور نظر آنے لگا۔۔۔۔۔ حضرت میاں جی صاحب کی دعا کا یہ اثر ہوا۔۔۔۔۔ یہ کرامت تھی میاں جی صاحب کی۔۔۔۔۔ ص ۱۳۲ امثال عبرت حصہ دوم
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

