دعاء کی قبولیت کے شرائط اور آداب (19)۔
۔1) لباس و پوشاک، کھانا پینا اور تجارت و ملازمت حلال ہو۔ جس قدر حرام کی آمیزش ہوگی اُسی قدر دعاء کے رد ہونے کے امکانات ہوںگے۔
۔2) اخلاص و توجہ کے ساتھ دعاء کرنا۔ اگر دل غافل ہوگا اور زبان بے فکری سے کلمات ادا کرےگی تو دعاء قبول نہ ہوگی۔
۔3) دعاء کے اول اورآخر میں درود شریف کا اہتمام کرنا چاہئے ۔
۔4) دعاء میں صرف جائز حاجات کا ذکر کرنا چاہئے۔ ناجائز اور حرام کاموں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ بلکہ بےا دبی میں شمارہوتی ہیں۔
۔5) ماثور اور منقول یعنی مسنون دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ یہ جامع اور مقبول ہوتی ہیں۔
۔6) اللہ تعالیٰ سے امید رکھنی چاہئے اور دعاؤں کی قبولیت کا یقین ہونا چاہئے۔ شک اور بے یقینی کے عالم میں مانگی گئی دعا قبول نہیں ہوتی۔
۔7) کوئی بھی دعاء مانگنے سے پہلے اپنے گناہوں پر توبہ ضرور کریں۔
۔8) اللہ تعالیٰ کے اسماء اور صفات کے توسط سے دعاء کرنی چاہئے۔ یہ مجربات میں سے ہے۔
۔9) خوشی اور غمی دونوں حالتوں میں دعاء کی کثرت کا اہتمام رکھنا چاہئے۔ جو شخص صرف غم اور پریشانی کے عالم میں دعاء کرتا ہو تو اُسکا تعلق مع اللہ مضبوط نہیں ہوسکتا۔
۔10) جب بھی دعاء مانگیں تو ساتھ اپنے والدین، اساتذہ یاکوئی بھی نیک لوگوں کے لئے دعاء مانگ کر اُنکو بھی اپنی دعاء میں شامل کریں تو آپکی دعاضرور قبول ہوگی۔ بالخصوص اکابر اولیاء اللہ پوری امت مسلمہ کے لئے مسلسل دعاء مانگتے تھے۔ یہ بھی قبولیت کا ایک ذریعہ ہے۔
۔11) دعاء مانگتے ہوئے الحاح وزاری بھی ضروری ہے۔ یعنی دعاء مانگتے ہوئے منگتے فقیر جیسی صورت بنانا اور بار بار دعائیہ کلمات کو دوہرانا بھی قبولیت کا ذریعہ ہوتا ہے بشرطیکہ یہ خلوت میں ہو۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

