دستار بندی خلافِ سنت عمل نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ایک طریقہ وہ ہے جو بزرگوں نے اختیار کیا ہے کہ جو شخص قرآن سے فارغ ہو اس کی دستار بندی کی جائے ، اس سے بھی فارغین کو مسرت ہوتی ہے۔ اس سے رغبت ہوتی ہے اور تعلیم کا سبب بن جانا یہ بھی تعلیم کا ایک مصداق ہے۔ پس یہ عمل خلاف سنت نہیں ہے کیونکہ اعمالِ خیر کی طرف رغبت دلانے کا نص میں حکم وارد ہے اور یہ بھی اسبابِ رغبت میں سے ہے۔ پس صراحۃً تو نہیں مگر دلالۃً
یہ بھی نص سے ثابت ہوا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

