درُود شریف کی برکت سے حساب معاف
ایک صاحب نے ابوحفص کا غذی ؒ کو اُن کے مرنے کے بعد خواب میں دیکھا ۔۔۔۔ اُن سے پوچھا کہ کیا معاملہ گذرا۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شانہ‘ نے مجھ پر رحم فرمایا‘ میری مغفرت فرمادی۔۔۔۔ مجھے جنت میں داخل کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔۔ انہوں نے کہا یہ کیا ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ جب میری پیشی ہوئی تو ملائکہ کو حکم دیا گیا۔۔۔۔ انہوں نے میرے گناہ اور میرے درُود شریف کو شمار کیا تو میرا درُودشریف گناہوں پربڑھ گیا‘ تو میرے مولیٰ جل جلالہ ‘ نے ارشاد فرمایا کہ اے فرشتو! بس بس آگے حساب نہ کرو اور اس کو میری جنت میں لے جاؤ (بدیع)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

