درُودشریف سے ایک بنی اسرائیلی کی بخشش
علامہ سخاویؒ بعض تواریخ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اسرائیل میں ایک شخص بہت گنہگار تھا جب وہ مرگیا تو لوگوں نے اس کو ویسے ہی زمین پر پھینک دیا۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰی علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسّلام پر وحی بھیجی کہ اس کو غسل دے کر اس پر جنازہ کی نماز پڑھیں ‘ میں نے اس شخص کی مغفرت کردی۔۔۔۔ حضرت موسٰیؑ نے عرض کیا یا اللہ یہ کیسے ہوگیا؟ اللہ جل شانہ‘ نے فرمایا کہ اُس نے ایک دفعہ توراۃ کو کھولا تھا اس میں محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کا نام دیکھا تھا تو اُس نے اُن پر درُود پڑھا تھا تو میں نے اس کی وجہ سے اس کی مغفرت کردی (بدیع)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

