دروغ گوئی

دروغ گوئی

ارشاد فرمایا کہ آج مسلمانوں کے مختلف گروہوں کے افتراق و انتشار کا بہت بڑا سبب حق گوئی سے اعراض ہے۔ فریقین کا ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا ، رائی کا پہاڑ بنانا ، بال کی کھال اتارنا، جزئیات میں تقدیم و تاخیر ، واقعات میں قطع و برید اور تفصیلات میں ملمع سازی کرنا معمولی بات سمجھتے ہیں۔ دوسروں کی باتوں اور خبروں کو بلا تحقیق حرف ِ آخر سمجھ کر آگے پہنچانا اور حکم لگانا اپنا پیدائشی حق جانتے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ ایسے صریح خلافِ شرع کام کو ’’لائحہ عمل‘‘ کا حصہ قرار دے کر دل کو بہلا لیتے ہیں کہ یہ ’’دینی ضرورت‘‘ اور مجبوری ہے۔
کبھی تو ایسا مکروہ عمل خالص جہالت کی وجہ سے ہوتا ہے اور کبھی تعصّب و تحزّب کی بنیاد پر، کوئی مصلحت کے نام پر احکامِ شریعت کی دھجیاں بکھیرتا ہے تو کسی کو حبّ ِ جاہ اپنے دامِ صد رنگ میں پھانس کر ’’بے بس‘‘ کردیتی ہے۔یہ سب نفس و شیطان کی مکاریاں ہیں۔
( مؤرخہ ۲ فروری ۲۰۱۹ء بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)

ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔

نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

لوگوں کی خاطر نیک عمل نہ کرنا چاہیے، نہ چھوڑنا چاہیے

لوگوں کی خاطر نیک عمل نہ کرنا چاہیے، نہ چھوڑنا چاہیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ جب کسی نیک کام کی توفیق عطا فرمائیں تو اس خیال سے کہ کہیں دکھاوا نہ ہو اسے چھوڑنا نہیں چاہیے، بلکہ کرتے رہنا چاہیے اور نیت کی اصلاح کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ استقامت کے ذریعے ریا کا علاج بھی...

read more

اپنے عیوب کا استحضار کیسے ہو

اپنے عیوب کا استحضار کیسے ہو اپنے عیوب پر نظر رہنی چاہیے ، ان کی اصلاح کی فکر کے بغیر سلوک طے نہیں ہوتا۔ امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیوب ان طریقوں سے کھلتے ہیں:۔۱)دوستوں سے کہے کہ عیوب بتایا کرو۔۔۲) دشمنوں اور حاسدوں کی طرف سے جو تنقید ہو، ان پر توجہ...

read more

لذات

لذات نفس کی مرغوبات کے ساتھ معاملے میں یہ خیال رکھا جائے:۔۔۱۔ناجائز لذات۔ ہر حال میں ان سے دور رہے۔۔۲۔جائز لذات جو دسترس سے باہر ہوں ۔ ان کی تمنا نہ کرے، راضی بہ رضاء مالک رہے۔۔۳۔ جائز لذات جو دسترس میں ہوں۔ ان سے متمتع ہو لیکن بہت زیادہ انہماک نہ ہو۔( مؤرخہ ۲ مئی...

read more