درود شریف کی برکت
ایک دفعہ حج کے موقعہ پر ہمارے کوئی پچیس بندے تھے، ہم نے واپس مکہ مکرمہ آنا تھا۔ ہمارے ایک عربی دوست تھے ان کو کہا کہ بھائی کوشش کرکے مکتب سے ہمارے لئے اجازت لو کہ ہم اپنی گاڑیاں کروا کر چلے جاتے ہیں، کیونکہ مستورات ساتھ ہیں اور جو وہاں کی روٹین والی بسیں ہیں وہ اٹھارہ گھنٹے بیس گھنٹوں میں پہنچتی ہیں، تو پردے والی عورتوں کو بڑی مشکل ہوتی ہے، اتنا عرصہ متواتر پردے کے اندر بیٹھے رہنے سے جسم پر دانے آ جاتے ہیں ان کے لئے مصیبت ہوتی ہے، ہم نے ان سے کہا کہ بھئی! ہماری تھوڑی فیور ہو جائے ہم دعائیں دیں گے آپ کو۔ خیروہ ساتھ تھے، ہم مکتب میں پہنچے، اس نے عربی میں بات کی، اس نے صاف جواب دے دیا اس نے کہا : لا واﷲ۔ اس عربی دوست نے کہا کہ انہوں نے ایک مرتبہ نہ کردی اب ہاں کروانا یہاں سے مشکل کام ہے، میں نے کہا کہ آپ ایسا کریں کہ ایک مرتبہ پھر بات کریں اللہ تعالیٰ مدد کریں گے۔ اب اسے بات کرنے پر لگایا اور میں نے درود شریف پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے کہا کہ ان کو یہ کہو کہ ہم پچیس بندے ہیں، آپ ایسا کریں آپ ہمیں کسی اور گروپ کے ساتھ اکٹھا نہ کریں ہمیں الگ بس دے کر جو پچیس والی ہوتی ہے بھیج دیں ۔ کیونکہ اوروں کے انتظار میں رہیں گے کہ بس پوری ہو گی تو جائیں گے تو پھر مصیبت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی شان کہ وہ کہنے لگا کہ ٹھیک ہے، اس نے ہاں کردی کہ آپ کو ہم چھوٹی بس دے دیں گے اور آپ اپنے بندوں کو لے کر چلے جائیں۔ ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ کی شان ہم تیار ہو کر بیٹھ گئے، جب بس آئی تو ستر بہتر سیٹر بالکل نئی بس اس نے بھیجی، ان کی سیٹوں پر پولی تھین بھی چڑھا ہوا تھا، ایسے لگتا تھا کہ وہ گودام سے نکال کر بھیج دی ہے۔ تو ہم پچیس بندے ایک ایک سیٹ پر سو کر مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے۔ تو میں نے اپنے دل میں سوچا کہ دیکھو یقین کے ساتھ اگر انسان اللہ رب العزت کے محبوب پر درود بھیجے تو اللہ تعالیٰ جہاں آخرت کی مصیبتیں دور فرما دیتے ہیں اللہ تعالیٰ دنیا کی مشکلیں بھی آسان کر دیتے ہیں۔(ج 35ص157)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

